گزشتہ دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت  اسلامی بھائیوں نے ہند اڑیسہ زون کے شہر کٹک میں واقع مشہور صوفی بزرگ حضرت سید علی شہید بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ذمہ داران نے کٹک شہرکے قاضی مفتی محمد وجہ القمر رضوانی صاحب،مشہور درس گاہ انجمن اسلامیہ کے اساتذہ کرام و طلبہ، مولانا غلام غوث مجاہدی، مولانا شعبان اللہ و دیگر آئمہ مساجد سے ملاقاتیں کیں اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔(رپورٹ:محمد صلاح الدین عطاری، خادم مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)